مریم نواز کی معزز ججوں اور اعلیٰ عدلیہ پر تنقید بدستور جاری

  • سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے ہیں ، عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر ردعمل
اسلام آباد، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی ہیں

اسلام آباد، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی ہیں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے،عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پانامہ سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔تفصیلات کے مطاق سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے ”عدل“ کے نئے پیمانے بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟۔عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پاناما سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

Scroll To Top