پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی بھی شامل

nپی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کو بھی شامل کرلیا گیا۔

پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے میچز دبئی اور شارجہ کے ساتھ ابوظبی میں بھی ہوں گے، جب کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ البتہ اس بات پر سوالیہ نشان برقرار ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسٹیڈیم تیار ہو کر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر پائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو میچ کا انعقاد گذشتہ برس کی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کیا جائے گا۔

Scroll To Top