پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں ماہرہ کی آمد

msپاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، ماہرہ خان۔ فوٹو: اسپورٹس رپورٹر

 لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پی ایس ایلڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی پی ایس ایل تھری کیلیے ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب میں پہنچیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں لیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے، پی ایس ایل تھری میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور تمام ٹیمیں 293 انٹرنیشنل پلیئرز اور مجموعی طور پر 501 پلیئرز میں سے اپنی اپنی باری پر انتخاب کر رہی ہیں۔

Scroll To Top