بنوں ، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

  • بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کردیا گیا

بنوں ، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

بنوں(این این آئی)نورل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں کے علاقے نورل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں آرہا تھا کہ نورل میں اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ،حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاراور دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں ،زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

Scroll To Top