تنقید ہر آدمی کرتا، گالی گلوچ نہیں، سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں، وزیراعظم

  • آج توانائی کے مسائل حل ہو چکے ہیں‘ حکومت نے 10ہزار 400میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے
اسلام آباد:وزیراعظم شاہدحاقان عباسی انجینئرزکنوشن سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد:وزیراعظم شاہدحاقان عباسی انجینئرزکنوشن سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج ملک کے توانائی کے مسائل حل ہو چکے ہیں، اضافی گیس موجود ہے جبکہ (ن)لیگ کی حکومت نے 10ہزار 400میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے تاہم گالی گلوچ نہیں، سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں انجینئرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خدمات انجام دینے کے لیے ملک میں انجینئرز پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مسائل حل کرنے کے لیے انجینئرز کے پاس صلاحتیں اور سوچ ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ یہ شعبہ بھی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب (ن)لیگ کو حکومت ملی پاور پلانٹس بند تھے اور ملک کو اضافی گیس کی ضرورت تھی، آج ملک کے توانائی کے مسائل حل ہو چکے ہیں، آج ملک میں اضافی گیس موجود ہے جبکہ (ن)لیگ کی حکومت نے 10ہزار 400میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کسی نے ڈلیور نہیں کیا، تنقید ہر آدمی کرتا لیکن تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے، گالی گلوچ نہیں سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں۔

Scroll To Top