چیونگم چبائیے؛ کان کا درد بھگائیے

eچیونگم چبانے سے کان میں موجود ہوا نکل جاتی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

 کراچی: منہ کی ناخوشگوار بدبو کو دور بھگا کر سانس کو خوشبودار اور خوشگوار بنانے کے لیے چیونگم کا استعمال عام ہے جب کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ مصنوعی مٹھاس کے بغیر چیونگم دانتوں کو کیویٹی اور بیکٹیریا سے محفوظ رکھتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں چیونگم کان کے درد کو بھی ختم کرتی ہے؟

فضائی اور زمینی سفر کے دوران  یا بلند مقام پر تیز ہوا کے دباؤ سے بہت سے لوگوں کو کان میں درد کی شکایت ہوتی ہے جس سے سفر کا مزہ خراب ہوجاتا ہے۔ ایسا کان میں ہوا کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ایسے وقت میں چیونگم ایک پین کلر کے طور پراستعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ چیونگم چبانے سے کان میں موجود ہوا نکل جاتی ہے جس سے  فوری طور پر درد میں واضح کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسم کے وہ حصے جنہیں ہاتھ لگانے سے گریز کریں

واضح رہے کہ چیونگم چبانے سے اب تک کوئی بڑے طبی نقصانات سامنے آئے تاہم گورنینگن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے سفید چینی یا مصنوعی مٹھاس سے تیار کردہ چیونگم منہ سے بیکٹیریا اور دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

Scroll To Top