مچل اسٹارک کا ایک میچ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ

vاسٹارک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے 8 ویں بالر ہیں،فوٹو:نیوز کروپ آسٹریلیا

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بالرمچل اسٹارک نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ایک ہی میچ میں دوسری مرتبہ ہیٹ ٹرک کا منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

مچل اسٹارک نے فرسٹ کلاس ایونٹ میں نیو ساﺅتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی 3 گیندوں پر 3 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجتے ہوئے یہ ریکارڈ ساز کارنامہ انجام دیا۔ وہ 1978 کے بعد سے ایک فرسٹ کلاس میچ ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں مچل اسٹارک نے اس میچ سے قبل کوئی ہیٹ ٹرک نہیں کی تھی تاہم انہوں نے ایک ہی میچ میں دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ واضح رہے کہ اسٹارک فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر 8 ویں اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بالر ہیں۔

Incredible! Twin hat-tricks for @mstarc56 in the Sheffield Shield!

He's in sizzling form ahead of the

Scroll To Top