فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

b’فلم کا ٹریلر دھماکے دار ہے اور ٹائیگر کی دہاڑ پہلے سے بھی زیادہ ہے، کبیر خان کی ٹوئٹ


 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کسی تعارف کے محتاج نہیں اور انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے تشہیر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی البتہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا انڈسٹری میں ایک الگ ہی مقام ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے جب کہ ان کی فلموں کے پوسٹر اور ٹریلر ہی دھوم مچانے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔

سلو میاں کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور اب تک ٹریلر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ مداحوں میں فلم کی مقبولیت اور دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر فلم کے ٹریلر کو 4 گھنٹے میں 12 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے تھے۔

خود سلمان خان کو بھی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ایک انٹریو میں کہا تھا کہ میری نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کا غم بھلا دے گی۔

دوسری جانب سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایت کار کبیر خان نے بھی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ’فلم کا ٹریلر دھماکے دار ہے اور ٹائیگر واپس آگیا ہے جس کی دہاڑ پہلے سے بھی زیادہ ہے۔

بالی ووڈ کے کامیاب ترین فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے بھی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بلاگ بسٹر ہے۔

واضح رہے کہ فلم’ ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Scroll To Top