گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں یوم اقبال کی تقریب

news-1509967384-5220_large

لاہور(رانا ارسلان سے)یوم اقبال کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں علامہ اقبال کا نظریہ تعلیم پر سیمینار ، کُتب کی نمائش اور کلام اقبال پر طلبا و طالبات کے درمیان بیت بازی کے مقابلہ جات شامل تھے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی معروف مذہبی سکالر اور ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی اور ڈاکٹر طاہر تنولی ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان تھے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے کی ۔ ڈاکٹر لیاقت نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ کے نظریہ تعلیم میں طلبا و طالبات کی کردار سازی کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ جس کی ذمہ داری انہوں نے والدین اور اساتذہ پر ڈالی ہے۔ ڈاکٹر طاہر تنولی اور پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے اپنے خطاب میں پیغامِ اقبال کی روشنی میں طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ تسخیر کائنات کے لئے ریسرچ کو اپنا اشعار بنائیں۔ جرمنی اور ایران میں علامہ کے تعلیمی افکار کو ہمارے مقابلے میں زیادہ جامع طریقے سے اپنایا گیا ہے۔

Scroll To Top