بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے 7 گھریلو نسخے

sبلڈ پریشر کو آسان گھریلو نسخے اختیار کر کے باآسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

بلڈ پریشر میں مبتلا افراد مہنگےعلاج کی وجہ سے ذہنی طور پر ہمیشہ پریشانی کا شکار رہتے ہیں تاہم ایسے افراد گھر بیٹھے اس مرض سے باآسانی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔  

آج کل کی تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگ وقت کی کمی کے باعث کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی، اور ذہنی تناؤ کی وجہ بلڈ پریشر (بلند فشارِخون) کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر اس کو کنٹرول میں کرنے کے لیے مسلسل ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر خطرناک امراض کا شکار ہوجانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

ماہرین بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لیے گھریلو نسخے تجویز کرتے ہیں جو بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جب کہ ان  7  گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کیلا

ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزنہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض  قابو میں رہتا ہے کیوںکہ کیلا غذائی اجزاء اور پوٹیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں 10 فیصد سے زائد سوڈیم (نمکیات) کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

کالی مرچ

کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کا روز مرہ زندگی میں استعمال خون کی شریانیں کھلتی ہیں جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی ہے،  سب سے بڑھ کر یہ کہ  یہ  بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

پیاز

روزانہ پیاز کا استعمال کرنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے بہتر ہوتا ہے کیوںکہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے جو ذیا بطیس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔

شہد

شہد ایسی غذا ہے جو قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کےعلاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور شہد میں موجود کاربوہائیڈریٹ دل کی طرف سے خون کے پریشر کوکم کرتا ہے۔ دو ہفتوں تک رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر پینے سے بلڈ پریشر جیسے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

میتھی دانے

میتھی سردیوں کی وہ سبزی ہے جس میں (Vitamin A,B,C)، آئرن، فاس فورس اور کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پاک وہند میں اس کو کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے نہ صرف پتے بلکہ بیج بھی علاج کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ میتھی کے دانوں میں بڑی مقدار میں موجود پوٹیشیم بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

لہسن

وہ خطرناک عوامل جو شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتے ہیں ان کے علاج کے لئے لہسن بہت مفید ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ  دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے جب کہ کھانے میں لہسن کا استعمال بھی دیگر بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔

لیمو

لیمو جسم میں موجود شریانوں کو نہ صرف سخت ہونے سے بچاتا ہے بلکہ خون کی روانی کو بھی کم رکھتا ہے کیونکہ لیمو میں موجود وٹامن سی  فری ریڈیکلز کے نقصان دہ اثرات سے بچاتا ہے اورلیمو اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے خون کی شریانی کو نرم اور لچک دار بناتا ہے۔

Scroll To Top