کورکمانڈرپشاورسے برطانوی جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات,علاقے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ:آئی ایس پی آر

news-1507995532-2681_large

راولپنڈی(آن لائن)کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدنے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نکولس پیٹرک کارٹر سے ملاقات کی ہے ،جس میں ان کو علاقے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق برطانوی آرمی چیف آف جنرل سٹاف نکولس پیٹرک کارٹر نے کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد سے کورہیڈکوارٹرزپشاورمیں ملاقات کی،جس میں ان کو آپریشن ردالفساد،بارڈرمینجمنٹ اورمتاثرین کی واپسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔جنرل نکولس نے خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کابھی دورہ کیا،جبکہ ان کو آپریشن خیبر فور اور سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
برطانوی آرمی چیف آف جنرل سٹاف نے تاریخی درہ خیبرکا دورہ بھی کیا،جبکہ انہوں نے کور ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

You might also like More from author