پاک فوج کی اہم کامیابی5غیر ملکی یرغمالی بازیاب، امریکی صدر کا اظہار تشکر

  • امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کوخیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دی تھی، آئی ایس پی آر، امریکی صدر کی پاکستان کی تعریف، غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے،ٹرمپ
  • امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد کی کی آرمی چیف سے ملاقات ، پاکستان کے مستقبل ، عوام کی خواہشات کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان خطے میں امن کےلئے پرعزم ہے، جنرل قمر جاوید باوجوہ

ٹرمپ

راولپنڈی(صباح نیوز)ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرکے 5 مغربی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ مغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں ہ غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا ہے، یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا، امریکی خفیہ ادارے یرغمالیوں کوتلاش کررہے تھے گزشتہ روزمغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا اور امریکی خفیہ اداروں نے ہی 11 اکتوبر 2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جس پر پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا اور مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 غیر ملکیوں کو چھڑانے پر پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کی تعریف کی ہے اور کہا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے۔ وائٹ ہا ﺅس پریس سکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جمعرات کے روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پر پاکستانی حکومت کی معاونت اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے امریکی خواہشات کی قدر کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی معاونت اور ٹیم ورک کے ساتھ مزید مغویوں کی بازیابی اور مستقبل میں انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ آپریشنز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔خیال رہے کہ پاک فوج نے کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے جن میں ایک کینیڈین شہری، اس کی امریکی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ ان افراد کو 2012 میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ وائت ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا ہونے والے یہ افراد جوشوا بوئل اور ان کی بیوی کیٹلن کولمین تھیں۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے پاکستان کے مستقبل اور عوام کی خواہشات کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گے ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی امریکی وفد میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور اعلٰی حکام شامل تھے وفد نے آرمی چیف کو جنوبی ایشیاءکے بارے میں امریکی حکمت عملی سے آگاہ کیا ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز خطے میں استحکام اور امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار پر بھی بات چیت ہوئی آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل اور عوام کی خواہشات کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گے امریکی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

Scroll To Top