حسن و حسین نواز کا اشتہار احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر چسپاں

  • نیب ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دے دیا گیا ، اشتہا ر متن

حسن و حسین نواز

اسلام آباد (این این آئی)نیب ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں ریفرنسز میں عدالتی حکم پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر دونوں ملزمان کے اشتہار چسپاں کردیئے گئے ہیں جس میں دونوں کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان نیب ریفرنسز میں مفرور ہیں اور دونوں کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونا ہے۔اگر حسین نواز اور حسن نواز 30 دنوں میں عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا جائے گا۔ اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے ایک ماہ میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

Scroll To Top