احتساب میں جتنی تاخیر ہو گی ملک کا اتنا زیادہ نقصان ہو گا، طاہر القادری

  • سینیٹ کی قرارداد کی منظوری کے باوجود خائن کو صدر بنانے والی شق برقرار ہے‘سربراہ عوامی تحریک کی رہنماﺅں سے گفتگو
  • پاکستان کو سیاسی،معاشی،نظریاتی دہشتگردی سے بچانے کےلئے جھوٹوں،قاتلوں اور نا اہلوں کا صفایا ناگزیر ہے
لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن علماءکونسل کے رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن علماءکونسل کے رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں

لاہور(اےن اےن آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو پٹڑی پر چڑھانے اور سیاسی،معاشی،نظریاتی دہشتگردی سے بچانے کےلئے جھوٹوں،قاتلوں اور نا اہلوں کا صفایا ناگزیر ہے، اس صفائی میں جتنی تا خیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہو گا ۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علماءمشائخ،یوتھ،ویمن لیگ،ایم ایس ایم اور پارٹی کے سنیئر رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے منظور کی جانیوالی قرارداد پر کہا کہ” اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چُگ گئیں کھیت“ ۔بھاری اکثریت سے قرارداد کی منظور ی کے باوجود نا اہل کو سربراہ بنائے جانیوالی شق برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شق کے خاتمے کے دو ہی طریقے ہیں کہ جس طریقے سے ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کو حکومت نے واپس لینے کا اعلان کیا ،اسی طرح شق 203 کو واپس لےنے کا اعلان کر دے جس کا کوئی امکان نہیں ہے ،دوسرا طریقہ سپریم کورٹ اسے کالعدم قرار دے دے۔انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی کے عمل پر اراکین کی طرف سے اجتماعی گناہ کا اعتراف کافی نہیں، حلف نامہ بدلنے والے کرداروں ،ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔یہ حادثہ نہیں سانحہ ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے فیصل ٹاﺅن تھانہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر کہا کہ اشرافیہ کے عہد اقتدار میں ریکارڈ جلتے نہیں جلائے جاتے ہیں،آگ لگتی نہیں لگائی جاتی ہے۔دیکھتے ہیں نیب کے اس ریکارڈ روم میں آتشزدگی کا واقعہ کب پیش آتا ہے جہاں والیم 1سے لے کر والیم 10 رکھا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Scroll To Top