اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے ، عمران خان

  • نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گالیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا، چیرمین پی ٹی آئی

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جب کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا اور نااہل ہوا تو کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Scroll To Top