افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے، حامدکرزئی

  • کابل امریکا، پڑوسی ممالک سمیت دیگرممالک سے امن ودوستی چاہتاہے‘ سابق افغان صدر

حامد کرزئیکابل(صباح نیوز)سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں پاکستان کا کردار ہے، افغانستان، پاکستان دونوں ممالک میں پاکستان کے کردار کے بغیرامن ناممکن ہے۔سابق افغان صدرحامد کرزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان، امریکا، پڑوسی ممالک سمیت دیگرممالک سےامن ودوستی چاہتاہے، دوران صدارت 20 سے زائد بار پاکستان کادورہ کیا اور ہر بار کہا کہ افغانستان اسلام آباد سے صرف اچھے تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جان گیا ہوگا افغانستان کو اپنے مقاصد کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔ افغانستان، پاکستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو آفیشل بارڈرتسلیم نہیں کروں گا۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے ماحول کیلئے کام کررہا ہوں، طالبان کو خط لکھ کر جنگ بند کرنے کامطالبہ کیا ہے، افغانستان میں امن کیلئے لویا جرگہ ضروری ہے۔

Scroll To Top