سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

yامام الحق، حارث سہیل،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کو باہر بیٹھنا پڑے گا، فوٹو: فائل

دبئی: سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا انتخاب کرلیا

ایکسریس نیوز کے مطابق سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کیلیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا انتخاب کرلیا جبکہ امام الحق، حارث سہیل،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

منتخب کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(کپتان)، فخرزمان،احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جیند خان، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں، 5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔

Scroll To Top