حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم

  • حکومت میڈیا کی افزائش کے لیے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی‘شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس کی صدار ت کر رہے ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس کی صدار ت کر رہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیمرا سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی مصدق ملک بھی شریک تھے۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم وزارت اطلاعات اور پیمرا کے اعلٰی حکام بھی موجود تھے. چیئرمین پیمرا نے وزیر اعظم کو ادارے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مستحکم متحرک اور ذمہ دار میڈیا کا کردار سماجی ترقی کے لیے اہم ہے ۔میڈیا اداروں کے استحکام بہتر طرز حکمرانی اور معاشرتی اقدار کے لیے بھی اہم ہے.حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقیین رکھتی ہے, حکومت میڈیا کی افزائش اور بڑھوتری کے لیے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔

Scroll To Top