برما میں پاکستانی سفیر کی برما کے دفترخارجہ میں طلبی

  • روہنگیا مسلمانوں سے متعلق پاکستانی بیان پر برما کا پاکستانی سفیر سے تحفظات کا اظہار

برما میں پاکستانی سفیر کی برما کے دفترخارجہ میں طلبیینگون(این این آئی) پاکستان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حق میں آواز اٹھانے پر برما نے پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا ۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں سے متعلق پاکستان کے بیان پر برما نے پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد میمن سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بھی برما کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور مظالم روکنے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔

Scroll To Top