بھارت کی ہٹ دھرمی پاکستان کےساتھ روابط میں رکاوٹ ہے، وزیرخارجہ

  • وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تہران میں اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی،ملاقات میں امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لئے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ اورسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا ایرانی وزارت خارجہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا،ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خودخواجہ آصف کا استقبال کیا۔

Scroll To Top