اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب آفس میں خوفناک آتشزدگی2جاں بحق

  • 1 متاثرہ شخص کی حالت تشویش ناک،ا 11گھنٹے بعد بھی آگ بے قابورہی، حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
  • ٓآتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کےلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی
اسلام آباد: سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں وفاقی ٹیکس آفس کی بلڈنگ میں لگی خوفناک آتشزدگی کا منظر

اسلام آباد: سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں وفاقی ٹیکس آفس کی بلڈنگ میں لگی خوفناک آتشزدگی کا منظر

اسلام آباد: (سٹاف رپوٹرر) شہر اقتدار کے عوامی مرکز میں صبح سویرے خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی گیارہ گھنٹے بعد بھی آگ کے شعلے بے قابو ہیں۔ چھلانگ لگانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ فائر بریگیڈ، فضائیہ اور بحریہ کی گاڑٰیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان شاہ کا کہنا ہے کہ آگ سے عوامی مرکز کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ آگ نے ہر چیز جلا کر راکھ کر دی ہے۔عوامی مرکز کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ عوامی مرکز میں آگ سے وفاقی ٹیکس محتسب کا ریکارڈ جل گیا ہے۔ تاہم، ترجمان سی پیک کا کہنا ہے کہ سی پیک تحقیقاتی سنٹر مکمل طور پر محفوظ ہے اور سینٹر میں سی پیک کا کوئی سرکاری ڈیٹا نہیں رکھا جاتا۔ادھر، حکومت کی جانب سے عوامی مرکز میں آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ پولیس اور سی ڈی اے کے افسران تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کے تخمینہ کا اندازہ لگائے گی۔تفصیلات کے مطابقاسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی مرکزمیں آتشزدگی کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائربرگیڈ کے عملے نے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ پرقابو پا نے کا دعویٰ کیا تھا تاہم عمارت کو ایک بار پھر آگ نے لپیٹ میں لے لیا ،عمارت میں قائم وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کا ریکارڈ جل گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شاہراہ دستورپرواقع عوامی مرکزمیں صبح 7 بج کر30 منٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایئرکنڈیشن پلانٹ میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کولپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کا عملہ فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچا جہاں ڈھائی گھنٹے کے مسلسل ریسکیوآپریشن کے بعد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے عمارت میں لگی آگ پرقابوپا نے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم تیزہوا کے باعث عمارت کو ایک بار پھر آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔دوسری جانب عوامی مرکزکی عمارت میں رات کی ڈیوٹی پرموجود 2ملازمین علی رضا اورعمرنے آگ لگنے کے باعث عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی، دونوں افراد کوزخمی حالت میں پمزہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ملازمین جاں بحق ہوگئے، ،دونوں نوجوان عوامی مرکز میں قائم نجی کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے ،پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے عوامی مرکزسے 12 افراد بحفاظت باہرنکالا تاہم گارڈ وقارابھی تک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس سے گراونڈ فلورپرواقع وفاقی محتسب کے دفتر میں آگ لگنے سے وفاقی محتسب آفس کا ریکارڈ بھی متاثرہوا۔آگ لگنے سے پارکنگ میں موجود 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب امدادی کارکنوں کے مطابق بلڈنگ کے پیچھے پڑے گیس سلنڈروں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر کے عمارت کو بڑے مالی و جانی نقصان سے بچایا گیا۔عمارت میں موجود آگ بجھانے والے آلات بھی زائدالمیعاد نکلے،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

Scroll To Top