صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

yدہشت گرد نے سرکاری عمارت کے دفتر کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔ فوٹو: فائل

موغا ديشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

صومالی پولیس کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے اتوار کو صومالیہ کے مرکز میں واقع ایک سرکاری دفتر کے قریب خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے  اُڑا دیا جس میں کم سے کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یوں لگتا ہے کہ بمبار بلیڈیوائن میں واقع علاقائی ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں داخل ہونا چاہتا تھا جو صوبائی دارالحکومت کے شہر ہیران میں واقع ہے۔ لیکن اس نے خود کو دفاتر کے باہر ہی چائے کی دکان کے قریب اڑا دیا۔

دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کے زیر اثر شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔ الشباب کے عسکری ونگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں ہیران شہر کے ایڈمنسٹریشن آفس کے ملازمین کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے جون میں بھی صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل اور پیزا ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Scroll To Top