آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون دبئی سے لاہور کیلئے روانہ

tدونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ فوٹو : پی سی بی

دبئی: آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم نے دبئی سے لاہور کے لئے اُڑان بھر لی ہے۔

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہو چکی ہے جب کہ دبئی ایئرپورٹ پر ٹیم کی روانگی کی فوٹیج بھی پی سی بی نے سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے آج لاہور پہنچے گی، اس حوالے سے آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نیوز کانفرنس کریں گے جس کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور بھی میڈیا کانفرنس کریں گے۔

ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل تیاریوں کی جانچ کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کے درمیان کل پریکٹس میچ کھیلا گیا جب کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا، 13 ستمبر کو دوسرا جب کہ 15 ستمبر کو تیسرا میچ ہو گا۔ ورلڈ الیون کی ٹیم 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گی۔

Scroll To Top