آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت

hدوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا. فوٹو : اسکرین گریب ایکسپریس نیوز

 لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ دوسرے ٹی 20 میچ کیلیے 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں، جب کہ دیگر ٹکٹ دستیاب ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ”بینک آف پنجاب کی لاہور میں 20 مختص برانچز پر اتوار سمیت رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی اور تینوں میچز کی ٹکٹس دستیاب ہوں گی۔“

Tickets are available at 20 Bank of Punjab branches in Lahore (open until 10 pm incl Sunday) for ALL three matches.

واضح رہے شائقین کرکٹ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کی 500 روپے والی ٹکٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے جب کہ کم ٹکٹیں رکھنے پر احتجاج بھی کیا تھا۔

Scroll To Top