سپریم کورٹ: پاناما فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت مقرر

  • شریف فیملی کی اپیل پر چیف جسٹس نے پاناما کیس نظر ثانی اپیل کی سماعت کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی
  • نظر ثانی اپیل کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گا،جسٹس اعجاز افضل بنچ کے سربراہ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل

پانامہ کیس نواز شریف حسن نواز حسین نواز مریم نواز

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں پاناما کیس نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔ نظر ثانی اپیل کی سماعت تین رکنی بنچ 12 ستمبر کو کرے گا۔ نظرثانی اپیل کی سماعت کے 3رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہونگے، سپریم کورٹ کی طرف سے جاری روسٹرکے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ پاناما فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے مقرر کی گئی ہے۔ نظر ثانی اپیل کی سماعت تین رکنی بنچ 12 ستمبر کو کرے گا سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی سماعت کے 3رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہونگے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، انکے بچوں اور اسحاق ڈار نے نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ میں 28 جولائی کو پاناما کیس میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل قرار دیا تھا اور نیب کو احکامات جاری کئے تھے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف 6 ہفتوں کے دوران ریفرنسز دائر کئے جائیں.

Scroll To Top