عزیز بھٹی شہید صرف ایک فرد کا نہیں ہماری پوری تاریخ کا نام ہے۔۔۔۔

aaj-ki-bat-logoہماری تاریخ غازیوں نے لکھی ہے۔۔۔

اور شہیدوں کے خون سے لکھی گئی ہے۔۔۔
ہماری تاریخ کا پہلا عظیم غازی وہ تھا جس کے نیزے نے ابو جہل کا سینہ تلاش کیا۔۔۔
اور ہماری تاریخ کا پہلا عظیم شہید وہ تھا جس کا لہو سب سے پہلے میدانِ بدر کی مٹی پر گرا۔۔۔
اگر ہم اپنی تاریخ کے ہر غازی کو خالد ؓ سیف اللہ اور صلاح الدین ایوبی ؒ کا نام دیں تو غلط نہیں ہوگا۔۔۔ اور اگر ہم اپنی تاریخ کے ہر شہید میں حضرت امیر حمزہ ؓ اور حضرت زید بن حارث ؓ کا چہر ہ دیکھیں تو یہ بھی ایک حقیقت ہوگی۔۔۔
6ستمبر1965ء۔۔۔ ان شہیدوں اور ان غازیوں کی یاد زندہ رکھتاہے جن کا رشتہ بدر` احد اور حنین کی مٹی سے جا ملتا ہے ۔۔۔
عزیز بھٹی شہید صرف ایک فرد کا نہیں ہماری پوری تاریخ کا نام ہے۔۔۔

Scroll To Top