عوام نے نواز شریف کیخلاف فیصلہ مسترد کر دیا‘ وزیر اعظم

  • نواز شریف کی پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی‘ شاہد خاقان عباسی

نواز شریفاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی پالیسیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی پالیسیوں پر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، ن لیگ کی پالیسیوں نے ملک کو اقتصادی و معاشی تباہی، لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی سے نکالا اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے سی پیک کے ذریعے روشن پاکستان کی بنیاد رکھی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ن لیگ ا?ئین کی بالادستی کیلئے دیوار چین کا کردار ادا کرے گی اور ا?ئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Scroll To Top