خواجہ آصف نے ’’ن لیگ‘‘ میں دھڑے بندی کا اعتراف کر لیا

59102d6d78e34

سیاسی جماعتوں میں گروپ کوئی نئی بات نہیں ¾قیادت کے حکم پر پیپلزپارٹی کیساتھ تعلقات پر کردار ادا کروں گا، انٹرویو
سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے،کبھی کبھی اختلافات میڈیا کی زنیت بن جاتے ہیں‘ وزیر خارجہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں گروپ ہوتے ہیںیہ کوئی نئی بات نہیں اورمسلم لیگ ن میں بھی دھڑے بند ی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں میں گروپ بندیاں ہوتی ہیں اورکبھی کبھی اختلافات میڈیا کی زنیت بن جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ قیادت کے حکم پر پیپلزپارٹی کیساتھ تعلقات پر کردار ادا کروں گااورزرداری صاحب کا مستقبل ان کی جماعت کیساتھ وابستہ ہے۔

Scroll To Top