وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو ای سی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا

  • کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی، سربراہی شاہد خاقان عباسی خود کریں گے
اسلام آباد، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی واپڈا سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی واپڈا سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو ای سی سی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا۔۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیرخزانہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ای سی سی کے ممبران میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، تجارت، مواصلات ہونگے۔وفاقی وزراء برائے صنعت و پیداوار، قانون وانصاف، نیشل فوڈ سیکیورٹی شامل ہونگے۔جبکہ وفاقی وزراء برائے ریلویز، شماریات، آبی وسائل اور نجکاری بھی ممبران ہونگے۔

Scroll To Top