نوازشریف خاطر جمع رکھیں،جلد ہی آپ پر فردِ جرم عائد ہونے جا رہی ہے،عمران خان

  • عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا،تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے

اسلام آباد، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے عدلیہ سے متعلق ریمارکس کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کر رہے ہیں، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے نواز شریف کے مظلومیت کارڈ کو مسترد کر دیا۔ عمران خان کا مشاورتی اجلاس میں کہنا تھا کہ ریلی میں عوام کی عدم شرکت ثابت کرتی ہے کہ انہیں نواز شریف کی چوری پر یقین ہے، پانچ ججوں نے نواز شریف کے خلاف 547 صفحوں کا متفقہ فیصلہ دیا، نواز شریف سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ پر فردِ ج±رم عائد ہونے جا رہی ہے، میاں صاحب، آپ م±لزم سے م±جرم بننے جا رہے ہیں۔ این این آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کی ریلی کے باعث مردان کا جلسہ ملتوی کردیا۔ایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کے باعث عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی عہدیداروں کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کردی،چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کر رہے ہیں اوراپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے معاملات پر پوری نظر رکھنا ہو گی انہوں نے کہا اس وقت نیشنل کمپیئن میں مصروف ہوں اورساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پر مرکوز رکھنا ضروری ہے۔

Scroll To Top