نوازشریف ہوش و حواس کھو بیٹھے، ہوائی فائر کررہے ہیں،شیخ رشید

  • انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ چکی ہوتی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

شیخ رشید پر حملہراولپنڈی ( مانیٹرنگ + این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ریلی کا فلاپ شو کیا، عمران خان کا تیرہ اگست کو لیاقت باغ میں جلسہ کامیاب ہو گا اور لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے موجودہ حکومت اور نواز شریف پر بھی خوب تنقید کی انہوں نے نواز شریف کو زخمی سانپ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد(باقی صفحہ7 بقیہ نمبر9
نواز شریف عدلیہ اور فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دریں اثناءعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داو¿ پر لگانے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں ¾وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ساتھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا ¾ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں ¾انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے جبکہ یہ جو بھی کریں گے اپنے لیے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ نوازشریف اپنے ذاتی مسئلے پر ملک کو داو¿ پر لگانے جارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔

Scroll To Top