نواز شریف کی زبان ریاست کے خلاف بغاوت ہے، طاہر القادری

  • عوامی تحریک کی خواتین 16اگست کو مال روڈ پر دھرنا دیں گی،جسٹس باقر نجفی رپورٹ شائع کی جائے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹا¶ن شہداءکے ورثاءکا صر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ،جسٹس باقر نجفی رپورٹ شائع کی جائے۔ ایسا ماحول نہیں چاہتا جہاں تصادم کاخطرہ ہو ۔ نواز شریف کی زبان اداروں کے خلاف بغاوت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ یہ وہی نظام ہے جو انہیں 20,20سال سے سٹے دیتا ہے نواز شریف صاحب میں آپ کے اس نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں ماڈل ٹا¶ن میں میرے کسی ایک کارکن کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔ میرے نہتے کارکنوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹا¶ن کے شہداءکے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔ ورثاءقصاص کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ماڈل ٹا¶ن سانحہ پر بننے والے کمیشن جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کی جائے جس میں ملزموں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ اگر ورپٹ شائع کرنے میں کوئی جمہوری ہے تو بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بچے کی شہادت ہوئی مگر بادشاہوں کا قافلہ آگے نکل گیا کسی نے اس بچے کو اٹھانے اور ہسپتال لے جانے کی بھی زحمت نہیں کی۔ یہ عوام کا حال ہے انہوں نے کہا عوامی تحریک کی خواتین 16اگست کو ماڈل روڈ پر دھرنا دیں گی۔ ہم ایسا ماحول نہیں چاہتے جس سے تصادم کا خطرہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلسوں میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ اداروں کے خلاف بغاوت ہے۔

Scroll To Top