قوم کو تقسیم کرنیوالوں کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا، شہباز شریف

  • نام نہاد تبدیلی کے دعوےدار گزشتہ 4 برس مےں صرف سڑکوں پر رہے ہےں، عوام کی خدمت کی بجائے منفی سیاست ان کا شیوہ رہی ہے

شہباز شریف

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال عوام کی ان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے اور ان کا شاندار استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیںاورمحمد نوازشریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیاہے اور مسلم لیگ (ن) نے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ملک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہےںاورمحمد نوازشرےف کی شاندار پالیسیوں کی بنا پر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے جبکہ نام نہاد تبدیلی کے دعوےدار گزشتہ 4 برس مےں صرف سڑکوں پر رہے ہےں اور عوام کی خدمت کی بجائے منفی سیاست ان کا شیوہ رہاہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو تاریکیوں سے نکالنے اور توانائی منصوبے لگانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اورگزشتہ برسوں کے مقابلے میں آج پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے، تباہ حال معیشت کی بحالی محمد نواز شریف کا سنہری کارنامہ ہے اوران کے چار سالہ دور کی معاشی پالےسےوں سے معےشت مضبوط بنےادوں پر استوار ہوئی ہے جبکہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بنا پر دہشت گردی اور انتہاپسندی میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ خود دار ، خوشحال اورروشن پاکستان ہماری منزل ہے اوراس سفرمیں رکاوٹ بننے والے شکست خوردہ سےاسی عناصر قوم کے مجرم ہیںجنہوںنے عوام کی خوشحالی کے پروگرام مےںذاتی مفادات کی خاطر رخنہ ڈالا،ےہ وہ عناصر ہےںجنہےں عوام ضمنی انتخاب ہو یا عام انتخابات ےکسر مسترد کر چکی ہے اور 2018ءکے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے – محمد نواز شریف کا والہانہ اور پرتپاک استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ ہی قومی لیڈر ہیں اورمحمد نواز شریف ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیںاور قوم ترقی کے سفر کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پاکستان کے عوام محمد نوازشرےف کو دل و جان سے چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف مخالفین پرمحمد نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا خوف طاری ہے لےکن مخالفین کی منفی سےاست محمد نواز شریف اور عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی-وزےراعلیٰ نے کہا کہ عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ترقی کا راستہ روکنے والے کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انتشار اور منافقت کی سیاست ملک کی خدمت نہیں ۔ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔افسوس کی بات ہے کہ دھرنا گروپ کوقوم کا روشن مستقبل کسی صورت گوارہ نہیں – انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کا مستقبل تابناک ہے، انشاءاللہ اس مقصد کے حصول کےلئے دن رات ایک کردیں گے اورپاکستان کے 20 کروڑ عوام کسی کو ملک و قوم کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے – وزےراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم ترقی کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور محنت و ہمت سے اس مقصد کے حصول کیلئے آگے بڑھے۔ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود انشاءاللہ پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گاجبکہ قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ سےاسی عناصر کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Scroll To Top