پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

vبابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو شکست۔ فوٹو: فائل

قاہرہ: پاکستان نے مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپکے فائنل میں پاکستان کے کیوسٹ ہی آمنے سامنے تھے جس میں پاکستان کی ٹیم ٹو نے پاکستان کی ٹیم ون کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔ بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 4 سیٹ سے شکست دی اور اس طرح ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے پاکستان کے حصے میں آئے۔

Scroll To Top