افغانستان میں ڈرون حملے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک

aطالبان کی جانب سے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے صوبے فرح میں  ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے خبررساں ادارے کے مطابق غیر ملکی فورسز نے جنوبی صوبے فرح میں یشت روڈ پر 2 گاڑیوں کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

افغان حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی طالبان کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

Scroll To Top