شردھا کی فلم "حسینہ پارکر" کے 22 ستمبر کو ریلیز ہونے کا امکان

iبالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی آنے والی فلم 'حسینہ پارکر' کے ریلیز کی تاریخ کئی بار تبدیل کی گئی تاہم اب 22 ستمبر کو فلم کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

بالی وڈ باکس آفس پر ایک کے بعد ایک فلم ریلیز ہونے کی وجہ سے 'حسینہ پارکر' کی ریلیز کئی بار ملتوی کی گئی تاہم اب اداکارہ شردھا کپور نے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی ہے۔

شردھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'اپنے کلینڈر میں تاریخ کی نشاندہی کرلیں کیوں کہ 22 ستمبر کو فلم 'حسینہ پارکر' ریلیز ہوگی۔

فلم حسینہ پارکر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور شردھا کپور داؤد ابراہیم کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ہدایت کار اپوروا لکھیا نے 18 اگست کو فلم کی ریلیز کا اعلان کیا تھا تاہم باکس آفس میں دیگر فلموں کے ریلیز کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اعلان واپس لیا اور کئی بار فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کرنا پڑا۔

دوسری جانب فلم ساز کا کہنا ہے کہ باکس آفس پر فلموں کا حال بہت برا ہے اور کوئی فلم مناسب بزنس نہیں کر پارہی جس کی وجہ سے 'حسینہ پارکر' کی ریلیز کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم حسینہ پارکر میں شردھا کپور کے ہمراہ ان کے حقیقی بھائی نے کام کیا ہے جو فلم میں بھی ان کے بھائی کا کردار ہی نبھا رہے ہیں۔

بالی وڈ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ جب حقیقی بہن بھائی فلم میں بھی بطور بہن بھائی کام کر رہے ہیں۔

Scroll To Top