جولیا رابرٹس کی ڈرامہ فلم ’ونڈر‘کا نیا ٹریلر

rہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کی نئی ڈرامہ فلم ’ونڈر‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیفن چبوسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہے جو ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسرے بچوں سے الگ ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جولیا رابرٹس کے علاوہ جیکب ٹریمبلے،اوون ولسن،مینڈی پیٹنکن،سونیا براگا،ڈینیل روز اور برائس گھیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل بیوگ اور ڈین کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Scroll To Top