شہریار خان کی نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

tامید ہے کہ نجم سیٹھی کی تجربے اور رہنمائی میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی، شہریارخان۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی سی بی کے سبکدوش چیرمین شہریار خان نے نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین شہریار خان نے نجم سیٹھی کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کیا گیا، امید ہے کہ نجم سیٹھی کی تجربے اور رہنمائی میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی اور عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کا خاتمہ ہو گا۔

واضح رہے کہ شہریار خان 2 مرتبہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، پہلی مرتبہ دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 تک وہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہے جبکہ دوسری بار مئی 2014 میں چیئرمین بنے اور اب مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔

Scroll To Top