ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی کی تنزلی، جدیجا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

sپاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی نے ٹیموں اور پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پاکستانی بیٹسمین اظہر علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ رویندرا جدیجا نمبر ون آل راﺅنڈر بن گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 3-1 سے اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت بدستور سرفہرست ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستانی اوپنر اظہر علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اسٹیو سمتھ بدستور سرفہرست جبکہ چتیشور پجارا تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بولنگ میں رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں، جیمز اینڈرسن نے روی چندرن ایشون کو پیچھے دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے، پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راﺅنڈرز میں جدیجا شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست آ گئے ہیں، ایشون ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، معین علی بدستور چوتھےاور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Scroll To Top