بلند و بانگ دعوے اور نام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی اصلیت کھل چکی، شہباز شریف

  • عوام کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کےلئے مخالفےن نے نت نئی سازشےںکی ہےں،دھرنا سیاست نے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچایاہے
  • دھرنا پارٹی نے تمام توانائیاں نظام کو کمزور کرنے اور سازشوں میں صرف کیں، ان ماےوس عناصر کو آئندہ بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا

شہباز شریفلاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولو ںکی سیاست کی ہے اور پاکستان مسلم لےگ(ن) کی سےاست رواداری ،برداشت اورشائستگی کے اصولوں پرمبنی ہے ،مسلم لےگ(ن) کی عوامی خدمت کے رےکارڈ اس کی قےادت کی سوچ اوروےژن کے عکاس ہےں ،مسلم لےگ(ن) نے ملک کو درپےش چےلنجز کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر ڈالا ہے جبکہ دوسری جانب ذاتی مفادات کی سےاست کرنےوالوں نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کو داو¿ پر لگانے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی اورعوام کی خوشحالی وترقی کے سفر کو روکنے کےلئے مخالفےن نے نت نئی سازشےںکی ہےںلےکن مخالفت اورسازشوں کے باوجود پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کو گھمبےر مسائل سے نکالنے کےلئے تارےخی کردارادا کےاہے اور عوام کی ترقی کے مخالفےن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کےااوران کے ہرحربے کو ناکام بناےاہے ،الزام تراشی اورجھوٹ کی تکرارسے محمد نوازشرےف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نکالانہےں جاسکتا۔ےہاں اےک بےان مےں وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہاکہملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے بے مثال اقدامات پر عوام نے محمد نوازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے اورمحمدنوازشریف ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے ہیں۔ گڈ گورننس، میرٹ اورشفافیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے جبکہ دوسری طرف بلندوبانگ دعوے اورنام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی اصلیت کھل چکی ہے۔ دھرنا سیاست نے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچایاہے اور ان ماےوس عناصر کو آئندہ بھی مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ چار برس میں دھرنا پارٹی نے اپنی تمام توانائیاں نظام کو کمزور کرنے اور سازشوں میں صرف کیں۔ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے آئندہ انتخابات میں عوام کے احتساب سے نہیں بچ پائیں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک نازک دورسے گزررہا ہے اورموجودہ صورتحال مےںمعاشرے مےں نفاق اورانتشار پےدا کرنے والے قوم پر رحم کرےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ محمد نوازشرےف کے گزشتہ چارسال کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے باعث قومی معےشت مضبوط ہوئی ہے ۔ملک کی ترقی کے راستے مےں باربار رکاوٹےں کھڑی نہ کی جاتیں تو پاکستان آج ترقی کی بلندےوں پر ہوتا ۔ترقی کے سفر کو نقصان پہنچانے والے عناصر عوام کو منہ دکھانے کے لائق بھی نہےں رہےں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کا عزم کررکھا ہے اورکوئی سازشی ہمےں خدمت خلق سے نہےں روک سکتا۔عوام کے دےئے گئے مےنڈےٹ کی لاج رکھےں گے اورعوام کی توقعات پر پورا اترےں گے۔ہم نے ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا ہر لمحہ عوا م کی خدمت اورملک کی ترقی کےلئے وقف کررکھا ہے ۔عوام کی خدمت کے جرم کی پاداش مےں جو بھی پہاڑ ٹوٹے اس کی کوئی پرواہ نہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہمےشہ عام آدمی کی بحالی کا سوچا اورملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کو مقدم جانا ہے ۔عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورآئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھےںگے۔

Scroll To Top