میاں صاحب! ایک ثبوت کا ہی تو سوال تھا ….!!!

isma_alakhbar

جب کبھی بھی نواز شریف صاحب کی حکومت پر کوئی مشکل پیش آئی تو ہمیشہ یہ ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی ہے۔ اور بار بھی معاملہ مختلف نہیں ۔ جب سے پانامہ کا سلسلہ شروع ہوا ہے، میاں صاحب مسلسل یہ راگ الاپ رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔
مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ سازش کر کون رہا ہے اور ہمیشہ میاں صاحب کے خلاف ہی سازش کیوں ہوتی ہے؟
ان دنوں جس طرح لاہور میں شہباز شریف کے حق میں بینرز لگا ئے گئے ہیں اس سے تو صاف ظاہر ہے کہ میاں صاحب کے خلاف سازش کو ن کر رہا ہے۔ اور مریم اورنگزیب صاحبہ تو یہ فرما بھی چکی ہیں کہ لنکا گھر کے بھیدی نے ہی ڈھائی ہے۔
آج کل میاں صاحب دھڑا دھڑ افتتاح کرنے میں مصروف ہیں۔ اور جس برق رفتار ی کا مظاہرہ وہ کر رہے ہیں ڈر ہے کہ کہیں کوئی افتتاح مریخ جا کر ہی نہ کر ڈالیں۔
ایک جلسے میں میاں صاحب فرماتے ہیں کہ لوگ صبح صبح اُٹھ کر مجھ سے استعفیٰ کی بھیک مانگتے ہیں۔ میاں صاحب یہ کہنا شائد بھول گئے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے تمام لوگ میاں صاحب کی منتیں کر تے رہے کہ خدارا اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات بتادیجئے تاکہ قصہ ہی ختم ہو جائے۔ مگر انہوں نے نہ تو بتانا تھا اور نہ بتایا۔
عدالت مسلسل میاں صاحب سے یہ بھیک نہ مانگتی رہی ہے کہ کوئی ثبوت ہماری ہی جھولی میں ڈال دیں۔

Scroll To Top