ایل او سی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: پاک فوج کی جوابی کارروائی میں5بھارتی فوجی جہنم واصل

  • دشمن کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان سمیت 3 شہری شہید ،آئے روز کی اشتعال انگیزی نے علاقے کے عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑا دی
  • جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر پاک فوج ہمیشہ بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیتی رہیگی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

ایل او سیراولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے ، متعدد زخمی اور کئی چوکیاں تباہ ہوگئیں جبکہ بھارتی اشتعال فائرنگ سے ایک جوان سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر نیزا پیر، سبز کوٹ اور کیانی پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک جوان سمیت تین شہری شہید اور دو فوجیوں سمیت سات زخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی پوسٹیں تباہ ہوگئےں۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 فوجی بھی مارے گئے اور بھارتی بندوقیں خاموش ہوئیں۔ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے کہاکہ جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر پاک فوج ہمیشہ بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دےگی۔ ادھر انسپکٹر جنرل پولیس راشد نسیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پرعام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ضلع حویلی کے نیزاپور سیکٹر میں بھی ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ضلع بھنبھر کے سیکٹر سماہنی میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی راشد نسیم نے کہا کہ دھروتی بالاکوٹ گاو¿ں پر ایک گھر پر مارٹر گولوں کی فائرنگ سے 42 سالہ الیاس جاں بحق ہوئے۔بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد اقبال، کاشف، افضل، محبوب، حسیب، محمد بشیر، عنبرین کوثر، عمیر مغل، محمد افضل اور رقیب حسین شامل ہیں۔

Scroll To Top