اپنی سر زمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،پاک افغان قبائلی جرگہ

  • دونوں ملکوں کی سرحد پر خاردار تاریں افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں ہم مکمل حمایت کرتے ہیں ¾ شرکاء

پاک افغان قبائلی جرگہخیبر ایجنسی(این این آئی)پاکستان افغانستان کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کی وجہ بھارت ہے اور قبائلی علاقے ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔سابق ایم این اے و وفاقی وزیرنورالحق قادری کی زیرصدارت خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں پاک افغان گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔گرینڈ جرگے کے رہنماو¿ں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات کی سب سے بڑی وجہ بھارت ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کے لئے جرگہ رکھا گیا ہے ہے اور تمام عمائدین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ¾پاک آرمی کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام نے بھی ملک کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور آئندہ بھی ملک کے دفاع کے لئے قبائلی عوام اپنی افواج کے ساتھ پیش پیش رہیں گے۔عمائدین نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر خاردار تاریں افغان حکومت کے مشورے سے لگائی جارہی ہیں اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں کانٹے دار تاریں لگانے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی اور قبائل بھی محفوظ رہیں گے۔

Scroll To Top