مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، شہباز شریف

  • ن لیگ کی سےاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی ضامن ہے ، منفی سےاست کرنے والے ملک کو پےچھے دھکےلنا چاہتے ہےں
  • وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں صدق دل کےساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،ہمارا جےنا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا‘وزےراعلیٰ پنجاب

شہباز شریفلاہور(اےن اےن آئی ) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کےا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہےں ،پاکستان کے عوام نے مسلم لےگ(ن) کو خدمت خلق کا مےنڈےٹ دےا ہے اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی سےاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سےاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سےاست کرنے والے ملک کو پےچھے دھکےلنا چاہتے ہےںاورےہ عناصر ملک سے انتہاءپسندی،غربت،بے روزگاری اوراندھےروں کا خاتمہ نہےں چاہتے ،سےاست مےں ہمےشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہےں،عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہےںجن کی سےاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے، ان سیاسی عناصرکو ےہ بات ذہےن نشےن رکھنی چاہےے کہ وہ اپنے غےر جمہوری طرز عمل کے ذرےعے قوم کو ےرغمال نہےں بناسکتے ،الزام تراشی کے ماہر اےک سےاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام رےکارڈ توڑ دےئے ہےں اورےہ ناعاقبت اندےش عناصر صرف سےاست برائے اقتدار کےلئے ملک وقوم کی تقدےر کو داو¿پر لگارہے ہےں،ملک مےں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چےنی پھےلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تارےخ کبھی معاف نہےں کرے گی،پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھےل کھےلنے والے عوام پر رحم کرےں ،وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) نے صدق دل کےساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،ہمارا جےنا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار پاکستان مسلم لےگ(ن) کے عہدےداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے پاکستان کو بدحال کردےا تھا اورجب پاکستان مسلم لےگ (ن) کو اقتدار ملا تو ملک مےں ہر طرف اندھےرے اورماےوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے ۔کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار ،اقرباءپروری اور بدعنوانےوں کے باعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔انہوںنے کہا کہ سےاسی بنےادوں پر قرضے معاف کرانےوالوںاوربےنکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوںکے چہروں سے قوم بخوبی واقف ہے اورغرےب قوم کے اربو ں روپے ہڑپ کرنے والے آج پارسائی کے نام نہاد دعوےدار بنے ہوئے ہےں ۔دھرنا دےنے والوں نے بھی قومی معےشت کو نقصان پہنچانے مےں کوئی کسر نہےںچھوڑی اوران عناصر نے اپنے بلا جواز دھرنوں ،لاک ڈاو¿نوں اوراحتجاج کے ذرےعے ترقےاتی منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ےا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہےں بنےادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہےں – پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لےکن بعض عناصر اسے ترقی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہےں-ان عناصر کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہواپاکستان گوارہ نہےں ہے ۔قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجےح دےنے والے اپنے عزائم مےں کبھی کامےاب نہےں ہوسکتے اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف نے گزشتہ چار برس مےں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورپاکستان کو اندھےروںسے نکال کرترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کےا ہے ۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےںترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کرےں گے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Scroll To Top