پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماﺅں کو دھول چٹا دی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  • شاہینوںنے بھارت کو 339رنز کا ہدف دیا ،پاکستانی بالرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، پوری ٹیم 30.3اوورز میں158رنزبناکرپویلین واپس لوٹ گئی ،فخر زمان نے 106گیندوں پر 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی
  • صدر ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس پاکستان ، آرمی چیف ، ترک صدر ،وزیر مملکت برائے اطلاعات، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،پی ٹی آئی چیئرمین ، پی پی پی شریک چیئرمین ، سربرا ہ مسلم لیگ ق ، امیر جماعت اسلامی ، وزرائے اعلیٰ پنجاب و کے پی کے و دیگرسیاسی رہنماﺅں کی قومی ٹیم کو مبارکباد
لندن، آئی سی سی چیمپنئزٹرافی فائنل ، بھارت سے شاندار فتح کے بعد شاہینوں کاٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو

لندن، آئی سی سی چیمپنئزٹرافی فائنل ، بھارت سے شاندار فتح کے بعد شاہینوں کاٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو

لندن(اےن اےن آئی ) پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا کر پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بھارت کو 339رنز کا ہدف دیا جبکہ پاکستانی بالرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور پوری ٹیم 30.3اووروں میں158رنزبناکرپویلین واپس لوٹ گئی ،فخر زمان نے 106گیندوں پر 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ دیا گیا ۔ پاکستان کے 339رنز کے ہدف میں بھارت کی جانب سےروہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اننگز کی تیسری ہی گیند پر محمد عامر نے روہت کو صفر پر پویلین واپس بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔اظہر علی نے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر کوہلی کا کیچ گرادیا لیکن محمد عامر نے اگلی ہی گیند پر ایک بار پھر شاندار ڈیلیوری کرکے ویرات کی اننگز کا خاتمہ کیاانہوںنے صرف 5رنزبنائے۔تیسری وکٹ کےلئے یووراج سنگھ نے شیکھر دھون کا ساتھ دیا اور 27 رنز کی شراکت قائم کی لیکن محمد عامر نے بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور بظاہر سیٹ دکھائی دینے والے شیکھر دھون کو بھی سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرا کے 21 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔چوتھی وکٹ54رنزپرگری جب یوراج سنگھ22رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرایل بی ڈبلیوآو¿ٹ ہوئے۔اگلے ہی اوورمیںمہندرسنگھ دھونی محمدعامرکی گیندپرحسن علی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے انہوں نے صر4رنزبنائے۔چھٹی وکٹ72رنزپرگری جب جادیو9رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ہارک پانڈیا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاداب خان کو لگاتار 3 اور فخر زمان کو 2 چھکے رسید کرکے بھارتی ڈریسنگ روم میں کچھ امید پیدا کردی لیکن جڈیجا کی غلط کال پر وہ رن آﺅٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ انہوں نے43 گیندوں پر 6 چھکوںاور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ 156رنزپرگری جب جدیجہ15رنزبناکرجنیدخان کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔نویں وکٹ بھی156رنزپرگری جب ایشوئین ایک رنزبناکرحسن علی کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ بھارت کی آخری وکٹ158رنزپرگری جب جے جے بمراایک رن بناکرحسن علی کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوکر میدان بدر ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمدعامراورحسن علی نے3،3،شاداب خان نے2اورجنیدخان نے ایک کھلاڑی کوآو¿ٹ کیا۔اس سے قبل بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے پچھلے 3 میچوں میں عمدہ آغاز فراہم کرنے والے فخر زمان اور اظہر علی نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور فائنل میچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایک لمبے عرصے کے بعد مسلسل دوسری اوپننگ سنچری شراکت قائم کی۔اس دوران دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،پاکستان کو پہلا نقصان 128 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب اظہر علی بدقسمتی سے 59 رنز پر رن آﺅٹ ہوگئے تاہم فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے بابراعظم کے ساتھ ملکر 72 رنز کی شراکت قائم کی۔فخر زمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد مزید جارحانہ انداز اپنایا اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی پہلی سنچری مکمل کی جب کہ وہ 106 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔بابر اعظم اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کے لئے 47 رنز جوڑے لیکن شعیب ملک بھنیشورکمار کی گیند پر غلط شارٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 12 رنز ہی بناسکے جس کے بعد محمد حفیظ نے بابر اعظم کا ساتھ دیا لیکن کچھ ہی لمحوں بات بابراعظم 46 رنز کی اننگز کھیل کر یووراج سنگھ کو کیچ دے بیٹھے۔اختتامی اوورز میں محمد حفیظ اور عماد وسیم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف شاندار چھکے رسید کیے اس دوران محمد حفیظ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 57 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ عماد وسیم 25 رنز پر ناقابل شکست رہے۔بھارت کے دونوں ٹاپ اسپنرز روینڈرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون آج مہنگے بولر ثابت ہوئے اور دونوں کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی جبکہ بھنیشور کمار، ہاردک پانڈیا اور کیدار جادیو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اننگز کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کے سنچری میکر فخر زمان کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس کے بعد خود کو فٹ محسوس نہیں کررہا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ نے مجھے سپورٹ کیا جب کہ بھارت کے خلاف اننگز بہت انجوائے کیا اور اپنا نیچرل گیم کھیلا۔واضح رہے بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کو شکست دے دوچار کیا تھا۔دریںا ثناءصدر مملکت ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے طویل عرصہ بعد شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر نے ٹیم آفیشلز کو بھی ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ماہ رمضان میں قوم کو خوشی سے سرشار کیا، آج کے میچ میں پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو بھاری مارجن سے شکست دینے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ بھی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ادھر، ترک صدر رجب طیب ادرگان نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں ٹیم پاکستان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر میاں نواز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین، چیف جسٹس آف پاکستان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، چیئرمین تحریک انصاف اور سابق قومی کپتان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبر پختونخوا اور چیف آف نیول ستاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے بھی قومی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔

Scroll To Top