آئی فون 8 وائرلیس چارجنگ اور واٹر پروف ہوگا؟

foایپل کا نیا آئی فون 8 اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس ثابت ہونے والا ہے جو کہ وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ہوگا۔

ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق وائرلیس چارجنگ کی بدولت صارفین فون کو بغیر وائر کے چارج کرسکیں گے جبکہ اس فون میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانس واٹر پروف فیچر بھی موجود ہوگا جوکہ ابھی آئی فون سیون میں نہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچرز جیسے واٹر پروف اور وائرلیس چارجنگ کے لیے مختلف قسم کی ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔

ایپل نے رواں سال کے شروع میں وائرلیس پاور کنسورشیم میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد سے آئی فون میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کی افواہیں گرم تھیں۔

ایپل نے وائی فائی سگنل سے ڈیوائس کو چارج کرنے کے حوالے سے بھی ایک پیٹنٹ درج کروایا تھا۔

ویسے آئی فون ایٹ پہلا اسمارٹ فون نہیں جس میں وائرلیس چارجنگ اور واٹر ریزیزٹنٹس کے فیچرز موجود ہوں گے، سام سنگ کے متعدد فونز بشمول گلیکسی ایس سیون اور ایس ایٹ میں یہ دیئے گئے ہیں۔

ایپل کے آئی فون کی 10 سالگرہ پر نیا فون ایج ٹو ایج ڈسپلے اور بغیر ہوم بٹن کے ساتھ متعارف کرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ فون دو سائز 4.7 انچ اور 5.5 انچ کے ورژن کے ساتھ ہوگا۔

آئی فون ایٹ میں آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم ہوگا جو کہ رواں ماہ ہی متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی فون کو رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ اسے فروخت کے لیے ایک سے دو ہفتے میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

Scroll To Top