مائیکرو سافٹ کا فنگر آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار

hسافٹ ویئر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ اپنی منفرد اور نہایت ہی اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات تیار کرنے کے حوالے سے ایپل کے بعد منفرد اہمیت رکھتی ہے۔

مائیکرو سافٹ نے دیگر الیکٹرانک اسمارٹ آلات کی طرح فنگر پرنٹ شناخت کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ بھی تیار کرلیا، جسے جلد ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ نے نہ صرف فنگر پرنٹ آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار کیا ہے، بلکہ بلیوٹوتھ کے ذریعے کنٹرول ہونے والا اسمارٹ مائوس بھی تیار کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کا اسمارٹ کی بورڈ اور مائوس ونڈوز 8 اور 10 کے علاوہ اینڈرائڈ ڈوائسز اور آئی او ایس سمیت 4.0 یا اس سے زائد بلیوٹوتھ صلاحیت کی حامل ڈوائسز پر چل سکیں گے۔

ایلومینیم کے فریم سے تیار کیے گئے بورڈ کی ڈزائن نہایت ہی اچھوتی ہے، جب کہ کی بورڈ نہایت ہی پتلا ہے، جس وجہ سے یہ ایپل کے ایسے ہی کی بورڈ سے زیادہ منفرد اور خوبصورت نظر آتا ہے۔

کی بورڈ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں فنگر پرنٹ آئی ڈی کی سہولت دی گئی ہے، فنگر پرنٹ کے بٹن کو دبانے کے بعد ہی کی بورڈ کام کرنے لگتا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر اس کی وضاحت نہیں کی کہ یہ فنگر پرنٹ کا بٹن صرف آئی ڈی کا کام ہی سرانجام دے سکے گا، یہ یا دیگر افراد کے فنگر کے پرنٹ بھی کرسکے گا۔

کی بورڈ کو استعمال کرنے والے صارف کو شروع میں فنگر پرنٹ کے ذریعے آئی ڈی بنانے پڑے گی، اس کے بعد وہ جب بھی کی بورڈ کو استمال کرنا چاہے گا تو سب سے پہلے فنگر پرنٹ آئی ڈی کے بٹن کو استعمال کرنا پڑے گا۔

کی بورڈ کا یہ بٹن کنٹرول الٹر کے درمیان والے بٹن کی جگہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میک بک ایئر‘ کی ٹکر کا مائیکرو سافٹ ’سرفیس پرو‘ متعارف

مائیکرو سافٹ کے اس کی بورڈ کی قیمت 130 امریکی ڈالر (پاکستان کے ساڑھے 13 ہزار سے زائد) جب کہ اس کے ساتھ پیش کیے گئے بلیو ٹوتھ مائوس کی قیمت 50 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

امکان ہے کہ کی بورڈ اور مائوس کو جلد فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Scroll To Top