بھارت سے آلو پیاز کی تجارت کرنیوالے حکمران: کسانوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہے، سراج الحق

  • عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار ، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بدل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کرلیتے ہےں ، امیر جماعت اسلامی

سراج الحقاوکاڑہ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب، کسان اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں مشیروں کو حاصل ہوتے ہےں ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار ، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بدل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کرلیتے ہےں جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے الخدمت فانڈیشن ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری سلمان اظہر شیخ ، ارسلان اظہر شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس مکمل نظام موجود ہے اور ہم قرآن و سنت کی بالاستی تقویٰ اور علم اور خدمت کا پیغام لے کر عوام کے سامنے آئے ہےں اور قوم کو یہ بتانا چاہتے ہےں کہ حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام اور دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد کے بنگلو ں میں رہنے والوںسے جھونپڑیوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کسا نوں کا حق مانگتا ہوں،جب تک کسا نوں اور مزدوروں کے بچوں کے چہروں پر رونق نہیں دیکھ لیتا ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا، بھارت سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کرنے والے حکمران اپنے کسانوں کو کھیتی باڑی کی بنیادی ضر وریات بھی دینے کو تیار نہیں، کھاد، بیج، زرعی ادویات اور بجلی و ڈیزل پر اٹھنے والا خرچ فصل کی قیمت سے بھی زیادہ ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے مگر ہزاروں ، لا کھوں، روپے فیسوں کی مد میں وصول کرنے والے اداروں نے متوسط اور غریب عوام کو احساس محرومی میں ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والا وقت جماعت اسلامی کا ہے اور جماعت عوامی طاقت کے ذریعے اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کریگی۔

Scroll To Top