ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگالیا

سوشل میڈیااسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیاکے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ہے، جن میں 33 افراد شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاک فوج اور آرمی چیف پر تنقید کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ، لاہور، وزیرستان اور آسٹریلیا سے ہے۔

Scroll To Top