نواز شریف کا سیاسی کیرئیر ختم ہوچکا، شیخ رشید

  • بھارت سے دوستی ضرورچاہتے ہیں لیکن کشمیری بھائیوں کی قیمت پر نہیں ، جلسے سے خطاب

شیخ رشیدکوئٹہ(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے گوادر میں روزگار پر سب سے پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے جو انہیں ملنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پی ٹی آئی بلوچستان کے زیراہتمام ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی کیرئیر ختم ہوچکا ہے اور جلد ہی انکا سیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا میں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سن لے کہ ہم اس سے دوستی ضرورچاہتے ہیں مگر کشمیریوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے گوادر پورٹ میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق یہاں کے مقامی لوگوں کا ہے جو اسے ہر صورت ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے اور یہ دوستی انشاءاللہ آخر تک نبھائیں گے،انہوں نے کہا کہ چین کو گوادر اور جیونی میں زمین الاٹ کردی گئی ہے ہم کبھی بھی ترقی اور گوادر سی پیک کے مخالف نہیں رہے ہیں مگر ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے گوادر میں بسنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کا دفاع ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے میں وہ واحد سیاستدان ہوں جس نے بچپن میں جیل کاٹی ہے۔

Scroll To Top